تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 20:58

سکھر:کاری قراردی جانیوالی خاتون بیٹےسمیت 15کے دفتر پہنچ گئی

اے آر وائی - کاروکاری کا الزام لگاکرقتل کرنےکی کوشش کی جانے والی خاتون بیٹے سمیت وومن ہیلپ سینٹر پنچ گئی، دارلامان بھیجنے کی اپیل۔



پنوعاقل کی رہائشی 35سالہ فریدہ شیخ کو اس کے شوہر محمد حنیف شیخ نے اسے ماموں کے بیٹے نظام شیخ کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے قتل کرنے کی دھمکی دی جہاں سے خاتون نے ننگے پاؤں چھوٹے بیٹے سمیت وومن ہیلپ سینٹر پہنچ گئی۔



کاری قرار دی جانے والی خاتون کاکہناتھا کہ اس کا شوہر نشئی ہے اور اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر اس پر جھوٹا کاروکاری کا الزام لگا کر قتل کرنا چاہتا ہے جبکہ گھر سے بھاگنے کے دوران اس کابڑا بیٹا گھر پر ہی رہ گیا ہے۔ خاتون نے اعلیٰ حکام سے اسے طلاق دلانے سمیت بیٹا واپس کرکے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.