4 جون 2012
وقت اشاعت: 22:43
آنے والا بجٹ عوام کے لیے خوشیاں لے کرآرہا ہے،وزیرخزانہ پنجاب
اے آر وائی - پنجاب کے وزیر خزانہ رانا آصف محمود نےکہا ہے کہ کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے گا اور یہ بجٹ عوام کے لئے خوشیاں لے کر آئے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کئی اہم منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ رانا آصف نے کہا کہ ان پر یہ الزام غلط ہے کہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کے لئے انہوں نے مذہب تبدیل کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیدائشی کرسچن ہیں نادار نے غلطی سے مذہب کے خانے میں اسلام لکھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین شہریت کا معاملہ عدالت میں ہے اس حوالے سے وہ کچھ نہیں کہیں گے۔