5 جون 2012
وقت اشاعت: 15:23
حیدرآباد : کوچ الٹنے سے 5افراد جاں بحق، 25 زخمی
اے آر وائی - حیدرآباد میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد کے نواحی علاقے ہڈٹری کے نزدیک بالا کوٹ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث قومی شاہراہ پر میانی فارسٹ کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ 20 افراد ذخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی گاؤں میں رہائش پذیر افراد اورایدھی کے رضاکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اورانہوں نے سخت محنت کے بعد ذخمیوں کو بد قسمت کوچ سے نکال کر سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکڑوں
نے چار افراد کی موت کی تصدیق کردی جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ذخمیوں میں 8 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ متعلقہ تھانے کی پولیس نے جائے حادثہ پہنچ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔