5 جون 2012
وقت اشاعت: 22:47
مخصوص علاقوں میں اسٹریٹ کرائم بڑھ رہا ہے، مشتاق شاہ
اے آر وائی - آئی جی سندھ سید مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ ستمبر میں اگر بلدیاتی انتخابات ہوئے سیکیورٹی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کراچی میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، مخصوص علاقوں میں اسٹریٹ کرائم بڑھ رہا ہے ۔
گارڈن ہیڈ کوارٹر میں پی آئی بی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کورنگی میں قتل ہونے والے ایس پی شاہ محمد کے قتل کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مئی میں گرمی اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے میرے بیان کو غلط انداز میں لیا گیا۔ نماز جنازہ مین آئی جی سندھ مشتاق شاہ ، ایڈیشنل آئی جی اختر گورچانی اور اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔