تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جون 2012
وقت اشاعت: 16:50

کراچی: معاشی تنگدستی کے شکار شخص کی خود سوزی کی کوشش

اے آر وائی - کراچی پریس کلب کے باہر غربت بیروزگاری اور معاشی تنگدستی سے تنگ آکر ایک شخص نے خود سوزی کی کوشش کی جس کے باعث اس کا جسم پینتیس فیصد جھلس گیا۔



منظور کالونی کے رہائشی خالد محمود چھ بچوں کا باپ ہے خالد کا کہنا ہے کہ اس نے دس لاکھ روپے کا قرض لیا جسے وہ ادا نہیں کرسکا اور قرض دار اسے روزانہ رقم کا تقاضہ کرتے ہیں جبکہ اس کی دوکان تھی جس کا سامان فروخت کرکے بھی وہ قرض ادا نہیں کرسکتا۔ غربت بیروزگاری سے تنگ آکر اس نے خود کو آگ لگانے کا فیصلہ کیا خالد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.