تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جون 2012
وقت اشاعت: 21:52

حیدرآباد: دو برادریوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک

اے آر وائی - حیدرآباد میں دو برادریوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے۔ حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ذیشان نامی شخص ہلاک جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کے ساتھ آنے والے افراد نے طبی امداد نہ ملنے پر اسپتال میں توڑ پھو ڑ بھی کی۔



علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ روز آرائیں اور قریشی برادری کے لوگوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد یہ آج یہ واقعہ رونما ہوا ہے تاہم پولیس نے واقعہ پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.