7 جون 2012
وقت اشاعت: 16:3
ڈی جی خان: مین ہول میں اُترنے والے 2نوجوان جانیں گنو ا بیٹھے
اے آر وائی - ڈیرہ غازی خا ن میں آٹھ سالہ سلمان کو بچانے کے لئے مین ہول میں اُترنے والے دو نوجوان جانیں گنو ا بیٹھے۔ بچہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔
سلمان سبز منڈی کے قریب کھلے مین ہول میں گرا تو نواز اور طاہر اسے بچانے کے لئے مین ہول میں اترے لیکن وہ باہر نہ آئے۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار پہنچے اور دونوں کو مردہ اور بچے کو زخمی حالت میں نکال کراسپتال پہنچایا۔ زہریلی گیس نے نواز اور طاہر کی جان لے لی تھی۔ ڈی سی او افتخار علی سہو نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کردی۔