تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جون 2012
وقت اشاعت: 10:39

بھکر:دوبسوں میں تصادم، 7مسافر جاں بحق

اے آر وائی - بھکر کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو بسیں ٹکراگئی ہیں جس کے نتیجے میں سات مسافر جاں بحق جبکہ چھبیس زخمی ہوگئے۔ چھ مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



نواحی علاقہ اڈا فاضل کے قریب راولپنڈی سے بھکر اور کراچی سے راولپنڈی جانے والی بسوں میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں سات مسافرموقع پر دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی پر پیٹرولنگ پولیس ، ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال منتقل کیا ۔



ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں چھبیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو جھنڈا والا اورکلورکوٹ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.