تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جون 2012
وقت اشاعت: 12:20

کوئٹہ:فائرنگ سے چارپولیس اہلکار جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ میں پولیس کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ سریاب لنک روڈ پر فائرنگ سے چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کردی۔



بلوچستان کے دارالحکومت میں پولیس پھر نشانہ بنی۔ موٹرسائیکلوں پر سوار چار پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ لنک سریاب روڈ بادینی کراس کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند گولیاں برسائیں اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آنے والے چاروں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔



واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کئے۔ شہر میں سیکیورٹی الرٹ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.