9 جون 2012
وقت اشاعت: 18:52
کراچی: فائرنگ اور تشدد سے دوافراد جاں بحق، دو زخمی
اے آر وائی - کراچی میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ گارڈن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پچیس سالہ ارشد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
لیاری ندی سے پانچ روز پرانی لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے دیگر واقعات میں گارڈن اور منگھو پیر میں دو افراد زخمی ہوئے۔