10 جون 2012
وقت اشاعت: 14:19
گوجرانوالہ:ماںکی تین بچوں سمیت خودکشی
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں معاشی حالات سےتنگ ماں تین بچوں سمیت نہر میں کود گئی۔ ماں اور بیٹی کو بچا لیا گیا لیکن دو بچےدم توڑ گئے۔
چنداقلعہ کےقریب نہر اپر چناب میں چھلانگ لگاتے دیکھ کر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کےتحت ماں اور اس کے بچوں کو فوری طور پر باہر نکال لیا۔ اس دوران اطلاع پر ریسکیو اہلکار بھی پہنچ گئے جنھوں نے ماں سمیت تینوں بچوں کوسول اسپتال منتقل کیا جہاں دو بچے دم توڑ گئے۔ ماں اور بیٹی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔