11 جون 2012
وقت اشاعت: 13:30
کراچی : حساس ادارے کے اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ پرانی سبزی منڈی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا حساس ادارے کااہلکار وقار نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق مواچھ گوٹھ سجن کالونی میں ملزمان کی گھر میں گھس کرفائرنگ سے شاہ میر ہلاک ، احمد اور قائم زخمی ہوئے۔ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے۔ ادھرلانڈھی میں رضوان ، ناتھاخان پل کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر عامر، حب چوکی پر مراد بھی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔
گلبرگ طاہرولا پرمقابلے کے بعد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عزیز،نوید عرف چھوٹا اور وجاہت کو گرفتار کرکے اسلحہ ، لوٹے گئے موبائل اورچھینی گئی موٹر سائیکل برآمدکرلی۔