تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جون 2012
وقت اشاعت: 22:43

مری سے مظفر آباد جاتے ہوئے سیاحوں کی وین کھائی میں گرگئی

اے آر وائی - مری سے مظفر آباد جاتے ہوئے سیاحوں کی وین بھوربن روڈ پر کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ لاہور سے بابا لال شاہ کے عرس میں شرکت کے لئے مری آنے والے زائرین عرس میں شرکت کے بعد تفریح کی غرض سے مظفرآباد جارہے تھے کہ بھوربن روڈ پر ان کی وین تیز فرتاری کے باعث کھائی میں گر گئی۔



حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور زخمیوں کو طبعی دی۔ بس میں خواتین سمیت 19 مسافروں سوار تھے جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.