تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 جون 2012
وقت اشاعت: 22:13

سکھر: چار بچوں کی ماں کو شوہر نے کاری قرار دے دیا

اے آر وائی - پنوعاقل کے گاؤں سلطان پورکی رہا ئشی آمنہ میرانی کو اس کے شوہرمبین میرانی نے کاروکاری قرار د ے کر اسے گھر سے نکال دیا،خاتون دادا،دادی کے ہمراہ مدد کے لئے سکھر پر یس کلب پہنچ گئی۔



احتجاج کر تے ہو ئے آمنہ میرا نی کا کہنا تھا کہ تین روز قبل اسے اس کے شوہر نے جھوٹا کاروکاری کا لزام لگا کر گھرسے نکال دیا اوراس کے تین بچوں کو بھی چھین لیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ جب وہ مدد کے لئے پولیس کے پاس گئی تو پولیس نے اس کے شوہر کے خلاف کاروائی کرنے سے انکار کردیا۔ خاتون نے حکام بالا سے شو ہر کے خلاف کاروائی کرنے سمیت انصاف کی فراہمی کا مطا لبہ کیا ہے ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.