14 جون 2012
وقت اشاعت: 13:1
دادو میں فائرنگ سے تاجر قتل
اے آر وائی - دادو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تاجر کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسٹیشن روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گندم کے تاجر پینسٹھ سالہ عبرت حسین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گندم کا تاجر عبرت حسین صبح دکان پر پہنچا تو پہلے سے تاک میں کھڑے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔