17 جون 2012
وقت اشاعت: 19:20
کراچی:مسلح افراد نے تاجر سے 75 لاکھ روپے کی چاندی لوٹ لی
اے آر وائی - کراچی کےعلاقے ایف بی ایریا میں چاندی کے تاجر سے ڈاکو پچھتر لاکھ روپے مالیت کی چاندی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
صدر سندھ صرافہ ایسو سی ایشن کےمطابق عرفان نامی تاجر ستاسی کلو گرام چاندی حیدر آباد سے لایا تھا ۔ ایف بی ایریا میں گھر کے قریب ہائی روف میں سوار چار مسلح افراد نے اس کی گاڑی روکی ۔اور اسلحہ کے زور پر چاندی سے بھرے تین تھیلے لوٹ کر فرار ہو گئے۔