19 جون 2012
وقت اشاعت: 14:29
ٹنڈوالہ یار: سرکاری گودام میں آگ، گندم کو نقصان
اے آر وائی - ٹنڈوالہ یار میں گندم کے سرکاری گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی گندم جل گئی۔
گودام باہر رکھی گئی گندم کے ڈھیر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس سے گندم کو ڈھانپے جانے والاترپال اور پلاسٹک مکمل طور پر جل گئی۔ سیکڑوں گندم کی بوریوں کو بھی نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر فائر برگیڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ گئی ۔
گند م میں لگنے والی آگ کو مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھایا۔ آگ کا باعث کیڑے مار دوا بتائی جاتی ہے۔