19 جون 2012
وقت اشاعت: 22:50
کراچی: کورنگی میں مکان کی دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی میں مکان کی دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ کورنگی گلگت کالونی میں پہاڑی پرواقع ایک مکان کی دیوار ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث گرگئی ۔
ملبے کے نیچے دبے جانے سے تین بچے تین سالہ مسعود ، دو سالہ شہاب اور چھ سالہ عدیل خان جاں بحق ہوگئے جبکہ چار سالہ شیراز شدید زخمی ہوا جن کو اسپتال منتقل کردیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور جائزہ لیا۔ دشوار راستوں اور اونچے مقام کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آئی۔