13 اگست 2012
وقت اشاعت: 15:38
کراچی :نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ میں آتشزدگی
اے آر وائی - نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ میں جوتوں کے گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دیگر دوکانوں اور بالائی منزل کی رہائشی فلیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاتاہم پانی کی کمی اورتنگ گلیوں کی وجہ سے آگ والے مقام تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا ۔
آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتشزدگی کے باعث مارکیٹ اور رہائشی عمارت سے عوام کو دوررکھا گیا ۔