تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:28

لاہور:تیزرفتار گاڑی کی زدمیں آکر ایک شخص جاں بحق

اے آر وائی - لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتارگاڑی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق ایک تیز رفتار کاربے قابو ہوکرکلابازیاں کھاتی ہوئی مخالف سمت سے آنے والی دو موٹر سا ئیکلوں سے ٹکرا گئی جس سے ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوموٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی ایچ اے سیکورٹی نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔پولیس نے اور متعلقہ تھانے نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.