تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 اگست 2012
وقت اشاعت: 19:21

گھاروپمپنگ اسٹیشن پربجلی کابریک ڈاؤن،پانی کی لائن پھٹ گئی

اے آر وائی - گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈائون کے بعد کراچی کو پانی فراہم کرنے والی چھتیس انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔



گھارو پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کے لیے چھتیس انچ قطر کی لائن بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد بیک اپ میں جانے والی پانی کی وجہ سے پھٹ گئی ۔ مرکزی لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا ۔ جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی کورنگی شاہ فیصل کالونی میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔



ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ واٹر بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کی جانب سے بغیر بتائے اچانک بجلی پیدا کرنے سے لائنیں پھٹتی ہیں جس سے نہ صرف لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے بلکہ پانی جیسی قدرتی نعمت کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.