تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:22

ساہیوال میں بارش کے بعد شہر میں طغیانی

اے آر وائی - ساہیوال میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر آج بھی ندی نالوں کا منظر پیش کررہا ہے۔ ساہیوال میں گزشتہ روز 78ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ 24گھنٹے بعد بھی شہر کی متعدد شاہراہیں، گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔



ٹی ایم اے کی روایتی سستی اور غفلت کے باعث نکاسی آب کا نظام بری طرح مفلوج ہے اور شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں اور لوگوں کے گھروں سے پانی کی نکاسی کا انتظام نہیں کیا جاسکا جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.