تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:45

کوئٹہ: اسپتالوں میں ہڑتال جاری، مریض شدید اذیت کا شکار

اے آر وائی - کوئٹہ میں ڈاکٹر غلام رسول کی بازیابی کو سات روز گزرنے کے باوجود سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز ابھی تک بند ہیں جس سے مریضوں کی مشکلات برقرار ہیں۔



ڈاکٹر غلام رسول اٹھارہ اگست کوگھرپہنچ گئے تھے لیکن ان کی بازیابی کے لئے شروع کی گئی ہڑتال ختم نہ ہوسکی۔ سول ،بی ایم سی ،بے نظیر بھٹو شہید اور فاطمہ جناح اسپتال میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ایم اے نے ہڑتال کا خاتمہ مغوی ڈاکٹروں کی بازیابی کے لئے ادا کی گئی رقم کی واپسی سے مشروط کیا ہے۔ اس تمام معاملے پر صوبائی حکومت کا کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.