تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:14

ڈی جی خان:گھریلو ناچاقی پرشوہر نے بیوی کو تیزاب سے جھلسا دیا

اے آر وائی - ڈی جی خان میں آسیہ نامی لڑکی پر اس کے شوہر اور گھر والوں نے چھری اورچاقووں سے وارکرکے نہ صرف زخمی کیا بلکہ اسے تیزاب سے بھی جھلسا دیا۔



بیمہ کمپنی میں کام کرنے والی آسیہ بی بی کی شوہر عاشق حسین سے ناچاقی تھی ۔عاشق حسین کو اس کا رنج رہتا تھا اور ناراض ہو کر میکے جانے والی بیوی کے گھر میں داخل ہوکر چھریوں سے وار کئے اور زخمی کردیا

اور ہاتھ کاٹنے کی کوشش کی جس کے بعد اس پر تیزاب پھینک دیا ۔ تیزاب سے آسیہ کا چہرہ تو بچ گیا لیکن اس کا جسم جھلس گیا ہے۔ ڈاکٹر آسیہ کی حالت کے بارے میں کوئی حتمی بات کرنے سے گریز کر رہیں ہیں۔



واقعے کے بعد پولیس نے آسیہ کے شوہر سمیت گیارہ افراد کے نام مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ جن میں سے عاشق حسین سمیت چار افراد گرفتار کر لئے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.