5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:26
لوئر دیر:پولیس نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا
اے آر وائی - لوئردیرکےعلاقے مایار پولیس اسٹیشن کوخودکش حملے میں تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔
پولیس کی فائرنگ پرخود کش حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اڑادیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد ذخمی ہوگئے،ذخمیوں کو منڈا اسپتال منتقل کردیا۔جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کےمطابق موقع پر موجوددوسرامبینہ خودکش حملہ آور مکئی کے کھیتوں میں روپوش ہوگیا۔پولیس نے علاقے کامحاصرے لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لوئر دیر اعجاز احمد بھی موقع پر پہنچ گئے۔