تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:59

کراچی میں بدامنی:پولیس اہلکار سمیت نو افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں بدامنی کاراج ہے۔اورنگی ٹاون پیر آباد میں دستی بم حملے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں رات سے اب تک پولیس اہلکار سمیت نو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔



شہر قائد میں بدامنی کی لہر جاری ہے۔ پیر آباد تھانے کی حدود میاںوالی کالونی میں نامعلوم افراد ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کرکے فرار ہوگئے، جس نتیجے میں سونیا اور شاہ زیب نامی دوبچے زخمی ہوگئے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی واقعے کیخلاف علاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔



کورنگی ڈھائی نمبرپرفائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہارگیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاون میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ خواجہ اجمیرنگری میں نامعلوم موٹرسائیکل سوارافراد نےہوٹل پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔



ڈیفنس میں واقع مسیحی قبرستان کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ کھڈا مارکیٹ سے صبح سویرے ایک بوری بند لاش ملی۔ نیپیئر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مواچھ گوٹھ اور لانڈھی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.