6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:40
ایم ڈی واٹربورڈ ایک بارپھراپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے
اے آر وائی - واٹربورڈ کے اب سابق ایم ڈی مصباح الدین فرید نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپنا استعفیٰ اعلیٰ حکام کو ارسال کردیا ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگیا ہوں۔
واضح رہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے پہلے بھی اپنا استعفیٰ اعلیٰ حکام کو دیا تھا لیکن گورنر سندھ کی ہدای پر مصباح الدین فرید کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے ان کو دوبا رہ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں لیکن آج پھر اپنا استعفیٰ اعلیٰ حکام کو روانہ کردیا ہے۔
مصباح الدین کا کہناتھا کہ ان کیخلاف سازشی عناصر کافی عرصے سے سازشیں کر رہا تھا ذرائع کے مطابق شہر میں پانی کا بحران اورشہر میں چلنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کا اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا تھا جس کے دباؤ میں ایم ڈی واٹر بورڈ نے استعفیٰ دیا ہے۔ڈی ایم ڈی علی محمد پلیجو کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔