7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:47
چالیس سالہ خاتون کی خود کشی کی کوشش
اے آر وائی - گجرانوالہ میں گھریلو حالات سے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کی کوشش کی جسے اہل علاقہ ناکام بنا دیا۔ ممتا بچوں کو بھوک سے بلکتا نہ دیکھ سکی،گجرانوالہ کے علاقے کی چالیس سالہ خورشیدہ بی بی اپنے شوہر کی وفات کی بعد سے اپنے بچوں کی کفالت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے ،آج صبح کھانے کا بندوبست نہ ہونے کے باعث حالات سے دلبرداشتہ ہو کرمعمر خاتون نے چندا قلعہ کے قریب نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جسے اہل علاقہ نے ناکام بناتے ہوئے خاتون کو نہر سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا اعلاج جاری ہے۔