13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:56
فیصل آباد:ینگ ڈاکٹرزکا گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کیلئے احتجاج
اے آر وائی - فیصل آباد الائیڈ ہسپتال کےینگ ڈاکٹرز کا لاہور قتل کے مقدمہ میں گرفتار ہونےوالے ڈاکٹرز کی رہائی اور سروس سٹرکچر کیلئے احتجاجی دھرنا الائیڈ روڈ بلاک کر دیا۔
فیصل آباد الائیڈ ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے لاہور قتل کے مقدمہ میں گرفتار ہونےوالے ڈاکٹرز کی رہائی اور سروس سٹرکچر کیلئے الائیڈ روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت جلد ازجلد ڈاکٹرز کے تمام مسائل حل کرے ورنہ یہ احتجاج شدت اختیار کر جائے گا۔
ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے ڈاکٹرمعروف اس دھرنا کی سربراہی کر رہے تھے ینگ ڈاکٹرز نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔احتجاجی دھرنا دینے کے بعد ڈاکٹرز واپس اپنے فرائض انجام دینے کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔