تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:0

سکھر:زائدالمعیاد ادویات برسات متاثرین میں تقسیم کرنےکاانکشاف

اے آر وائی - پرانہ سکھر کے مختلف علاقوں میں حالیہ برسات میں پھنسے ہوئے ہزاروں متاثرین سیلاب میں محکمہ ہیلتھ سکھر کی جانب سے او آرایس کی تقسیم کی گئی تاکہ بچو ں میں پھیلنے والی پیٹ کی بیماریوں کو روکا جاسکے

تاہم متاثرین برسات کی بڑی تعداد نے جب او آر ایس کے ساشوں پر تاریخ دیکھی تو او آر ایس تقسیم کی جانے والی تمام ساشے زائد المعیاد پائے گئے۔ جس کے بعد مقامی متاثرین برسات نے کئی زائد المعیاد او آر ایس کے ساشے اے آروائی نیوز کے دفتر پہنچائے۔



دوسری جانب اے آروائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد اور سکھر کے ایم پی اے ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ نے فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے ملوث افراد کیخلاف انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایم پی اے ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ نے خود دیگر میڈیکل ٹیمز کے ہمراہ کشتی کے ذریعے متاثرین برسات کے علاقوں میں جاکر زائد المعیاد او آر ایس کے ساشے واپس لیکر ان کو نئے اسٹاک سے ساشے مہیا کرنے شروع کردئیے ہیں۔



ڈاکٹرز کے مطابق اگر کسی قے اور ڈائریا میں مبتلا بچے نے اس زائد المعیاد او آر ایس کے ساشے کو استعمال کیا تو ان کی اموات کے خطرات بڑھ جائینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.