21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:4
اسلام امن محبت کا دین ہےمظاہرین پرامن احتجاج کریں،شرجیل میمن
اے آر وائی - صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسلام امن محبت کا دین ہے مظاہرین پر امن احتجاج کریں سرکاری و نجی املاک اور فورسز کو نقصان پہنچانا ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسلمان پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ہیں مسلمان دنیا کی مہذب ترین قوم ہے مظاہرین اپنا احتجاج پر امن طریقے سے ریکارڈ کرائیں ۔
دوسری جانب صوبائی وزیر شرجیل میمن نے یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر مفتی نعیم سمیت دیگر علما کرام سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ مظاہرین کو پر امن رہنے کی تلقین کریں تاہم علماء کرام نے شرجیل میمن کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔