تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:49

میرپورماتھیلومیں حادثہ،4بچےنہرمیں ڈوب کرجاں بحق

اے آر وائی - میرپور ماتھیلو کے قریب گاؤں جہانپور میں ملھن برادری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی گاؤں کے چار معصوم بچے قاضی واہ کینال میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔



بچوں کی لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے نکال لیا گیا ہے۔ ڈوبنے والے بچوں میں دو بھائی ضمیر ،مزمل ،عابد علی ، عبدالکریم شامل ہیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق تمام ڈوبنے والے بچے نہر کے کنارے کھیل میں مشغول تھے کہ دو بھائی ضمیر اور مزمل نہر میں جا گرے انکو بچانے کیلئے باقی دونوں بچوں نے بھی نہر میں چھلانگ لگادی لیکن پانی گہرا ہونے کی وجہ سے تمام بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.