22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:37
بلوچستان اسمبلی: توہین آمیز فلم کے خلاف قرارداد مذمت منظور
اے آر وائی - بلوچستان اسمبلی نے توہین آمیز فلم کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ڈپٹی اسپیکر سید مطیع اللہ آغا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قرارداد مذمت پر بحث کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کاکہنا تھا کہ فلم کا اجراء سوچی سمجھی سازش ہے اسمبلی نے ژوب سمیت نو اضلاع میں ٹیکس فری گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق قرارداد بھی منظور کرلی جبکہ ایوان نے تحریک التواء منظور کرتے ہوئے صوبائی وزیر راحیلہ حمید درانی کو بلوچستان یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا ممبر منتخب کرلیا۔
اسمبلی کا اجلاس چوبیس ستمبرسہ پہر چار بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے باہر صوبائی وزیر سید عبدالباری آغا پر ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاجو دو گھنٹے تک جاری رہا۔