تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:31

سندھ:اتحادی جماعتوں کے وزراء نے استعفے جمع کرادئے

اے آر وائی - حکومت سے علیحدہ ہونے والے اتحادی جماعتوں کے وزراء نے کہا ہے کہ استعفے وزیراعلیٰ ہاؤس کے حوالے کردیے گئے ہیں، منظور کرنا حکومت کا کام ہے ۔



کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ ، مسلم لیگ ق کے شہریار مہر، اور دیگر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء نے بلدیاتی آرڈیننس نہیں پڑھا ہے ، ہم ان کو نئے بلدیاتی آرڈیننس پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہیں اور ثابت کردکھائیں گے نیا بلدیاتی آرڈیننس سندھ میں دو نئے نظام لارہا ہے ۔



انہوں نے کہا کہ دو روز کے اندر سندھ اسمبلی کے اسپیکر کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی درخواست دی جائے گی ، وزیراعلیٰ سندھ نے استعفوں کے حوالے سے غلط بیانی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.