26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:40
سندھ بچاؤ کمیٹی کا نئے بلدیاتی آرڈینینس کیخلاف احتجاج
اے آر وائی - سندھ میں نئے بلدیاتی آرڈینس کے خلاف سندھ بچاو کمیٹی کے تحت سندھ بھر میں یوم احتجاج کے طور پر آج منایا جارہاہے،مظاہرین نے قومی شاہراہ کو بھی بندکردیا،اور نئے آرڈینس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
سندھ بچاوکمیٹی اور قوم پرست تنظیموں کی جانب سے سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ آرڈینس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،حیدرآباد،ٹنڈومحمدخان، جام شورو،مٹیاری،دادو،کشمور، کندھ کوٹ،جیکب آباد،شکارپور،نواب شاہ،بدین،سانگھڑاوردیگرمقامات پر شدید احتاج کیاگیا،اور مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پر ٹائیرجلا کر ٹریفک کی آمدورفت کےلئے بند کردیا گیا۔
قوم پرست تنظیموں اور سندھ بچاو کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کو تقسیم کرنے والے سیاہ آرڈینس کو فی الفور منسوخ کیاجائے۔