تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:56

توہین آمیز فلم کے خلاف ٹنڈوالہ یار میں شٹر ڈاون ہڑتال

اے آر وائی - توہین رسالت کی شان میں بنائے جانے والی توہین آمیز فلم کے خلاف سنی ا یکشن کمیٹی کی اپیل پر ٹنڈوالہ یار اور اسکے گردونواح علاقوں میں مکمل طور پر شٹر ڈاوٴن ہڑتال رہی۔



گستاخانہ فلم کے خلا ف سنی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی اپیل اور سیاسی ، مذہبی جماعتوں کی حمایت کے باعث ٹنڈوالہ یار اور اسکے گردونواح علاقوں نصرپور ،چمبٹر ،جھنڈومری،عثمان شاہ ہوڑی میں مکمل طور پر شٹر ڈاوٴن اور رہی ، شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز ، پیٹرول پمپ بند ہیں حتیٰ کہ محلوں کے دکانداروں نے بھی اظہار یکجہتی کے لیے اپنی دکانیں بند رکھیں۔



نامعلوم افراد کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے عوام میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ۔ ہڑتال کی اپیل کے باوجود پولیس برائے نام تعینات ہے تاہم تاحال کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.