تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:29

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید7افراد قتل

اے آر وائی - کراچی میں دہشت گردی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید سات افراد قتل کر

دیے گئے۔



کراچی میں دہشت گردی اب ناسور بن چکی ہے روزانہ قتل و غارت گری کے واقعات ہورہے ہیں گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شیر خان اور سعید اشرف کو زخمی کردیا ۔ سعید اشرف دوران علاج دم توڑ گیا ۔ سہراب گوٹھ کے قریب ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے تیس سالہ جمعیل ہلاک ہوا۔



بلدیہ ٹاون سعید آباد میں بس اسٹاپ پر کھڑے دو افراد پر نامعلوم ملزمان نے گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں نجیب اللہ جاں بحق جبکہ حضرت علی زخمی ہوا۔ لیاقت آباد ایک نمبر کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ، قائد آباد میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون کی زندگی کا چراغ گل کیا گیا۔



شیرشاہ پنکھا ہوٹل کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوا حب چوکی اور لیاری آگرہ تاج کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.