2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:1
لیاری ایکسپریس وے میں حائل تجاوزات مسمارکرنیکا سلسلہ جاری
اے آر وائی - اینٹی انکروچمنٹ سیل کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاقت آبادسے گذرنے والے لیاری ایکسپرے وے منصوبے کے درمیان حائل تجاوزات کومسمارکرنے کاسلسلہ جاری ہے ۔
لیاقت آبادکے علاقے میں واقع ہے الیاس گوٹھ میں اینٹی انکروچمنٹ سیل نے بھاری بھرکم مشینری کے ذریعے کئی گھروں کومسمار کردیا،گھروں سے محروم ہونے والے افرادکاکہناتھاکے شہری حکومت نے انھیں اپنی کارروائی سے آگاہ نہیں کیا، اور نہ ہی متبادل جگہ رہائش فراہم کرنے کے لیئے ان سے تعون کررہی ہے ۔
اسٹنٹ کمشنرلیاقت آباد سید الطاف علی کاکہناتھا کہ آپریشن کے دوران لیاری ایکسپریس وے کے درمیان موجود رکاوٹوں کوہٹایاجائیگا،مسمار کیئے جانے والے گھروں کے مکینوں پہلے ہی رہائش کے لیئے متبادل جگہ اور معاوضہ فراہم کیا جاچکا ہے۔انکاکہناتھاکہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کی جانب سے مرحلہ وار تجاوازت کوہٹانے کاسلسلہ جاری رہے گا۔