22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:45
کراچی:گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ناظم آباد فردوس کالونی میں واقع گودام میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ تین گھنٹے بعد قابو پالیا۔
ناظم آباد فردوس کالونی میں واقع کنفکشنری آئٹمز کے گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہیں دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ابتدا میں فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم جب آگ کی شدت میں اضافہ ہوا تو مزید تین گاڑیاں طلب کی گئی اور پانچوں گاڑیوں نے تین
گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قاپو پالیا۔
آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے بسکٹ،چیوئنگم،ٹافیاں اور دیگر اشیا جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس اور رینجرز نے بھی امدادی کاموں کی نگرانی کی۔