24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:30
اسلام آباد ایئرپورٹ پر کروڑوں کی منشیات برآمد
اے آر وائی - ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس نے بینظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے کرڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے اسے گرفتا ر کر لیا۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم اشرف کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور نجی ائیر لائن کے ذریعے سعودی عرب کے شہر دمام جارہا تھا ۔ تلاشی کے دوران اس کے بریف کیس کے خانوں سے منشیات برآمد ہو ئی ملزم کا کہنا ہے اس کو یہ بریف کیس مردان کے رہائشی مقبول خان نے تحفے میں دیا تھا ور وہ اس میں سامان لے کر جارہا تھا ،اسے منشیات کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ اے ایس ایف اور اے این ایف نے حج آپریشن کے دوران اب تک پانچ مسافروں کے سامان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔