25 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:38
لاہورمیں لین دین کے تنازعہ پر کرایہ دار قتل
اے آر وائی - لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں لین دین کے تنازعے پر مالک مکان نے فائرنگ کر کے کرایہ دار کو قتل کر دیا ہے ۔ تھانہ لٹن روڈ کی حدود میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
غالب مارکیٹ کے علاقے میں پینتیس سالہ اشفاق امین کے گھر میں کرایہ دار تھا۔مقتول اشفاق کی جانب سے مالک مکان امین سے ایڈوانس کرائے کا مطالبہ کیا گیا جس پر دونوں کے مابین تنازعہ پیدا ہوا۔ مالک مکان کے بیٹے نے فائرنگ کر کے امین کو شدید زخمی کر دیا جس کے باعث وہ سروسز ہسپتال میں چل بسا۔
لاہور کے تھانہ لٹن روڈ کے علاقے میں ڈکیتی مذاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چالیس سالہ ذیشان زخمی ہو گیا۔ جبکہ ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ذیشان کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔