تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:35

کراچی:پولیس اہلکار سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد

اے آر وائی - کراچی میں پرتشدد واقعات نہ روک سکے،مختلف علاقوں سے پولیس اہلکارسمیت چار افراد کی لاشیں برآمد۔



پولیس کے مطابق سول اسپتال کے قریب سے پولیس اہلکار شجاعت شاہ کی تشدد زدہ لاش ملی، ماڑی پور کے علاقے میں کراؤن سینما کے قریب سے نوجوان رضوان کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔



مجاہد کالونی اور میٹرویل سائٹ سے بھی دو افراد کی لاشیں ملیں مقتولین کی شناخت سلیم اللہ اور میاں جان کے ناموں سے ہوئی جن کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.