4 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:35
کوئٹہ: ڈاکٹر کے مبینہ تشدد سے بیوی ہلاک
اے آر وائی - کوئٹہ میں ڈاکٹر نے مبینہ تشدد کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا جبکہ ایک ضعیف العمر شخص چاقوؤں کے وار سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواح میں واقع شیخ زید ہسپتال میں ملازمت کرنے والے ڈاکر ابو بکر نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر مبینہ طور پر تشدد کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔
ایک اور واقعہ میں سریاب کے علاقے میں ضعیف العمر شخص نامعلوم افراد کی جانب سے چاقوؤں کے وار سے جاں بحق ہوگیا دونوں نعشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں ،پولیس نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے کارروائی شروع کردی۔