تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:25

روہڑی:لکھن برادری کے دوگروہوں میں تصادم،3 افراد ہلاک

اے آر وائی - روہڑی کے علاقے گوٹھ رئیس چھٹل میں لکھن برادری کے دو گروہوں میں جاری دیرینہ خونریز تصادم نے تین افرادکی جان لے لی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔



ہلاک ہونے والوں میں ماموں اور بھانجا بھی شامل ہیں۔ ورثاء کا کہنا تھا مقتولین کام سے جا رہے تھے کہ ان پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ جوابی فائرنگ میں ایک نوجوان بھی ہلاک ہوا۔



واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گئے۔ لاشیں جی ایم سی اسپتال لائی گئی تو پوسٹ مارٹم وارڈ میں تالا لگا تھا۔ ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد میڈیا کے پہنچنے پر اسپتال انتظامیہ حرکت میں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.