تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:34

لودھراں:مغوی شخص کی لاش برآمد،ورثا کا احتجاج

اے آر وائی - لودھراں 4 روز قبل اغوا ہونے والے شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد، لواحقین کا پولیس کیخلاف شدیداحتجاج۔



مقتول کے بھائی محمد اعجاز کے مطابق چار روز قبل انکا بھائی اغوا ہو گیا اغوا ء کی درخواست لیکر لواحقین اور دیگر مقامی تھانہ گیلے وال گئے تو ایس ایچ او نے انکی بات تک نہ سنی اور دھکے دیکر باہر نکال دیا اور کہا آپکے زمیں کے تنازعے ہیں آپ جانو آپکا کام جانے ۔بعدازاں لواحقین ڈی پی او لودھراں آغا یوسف کے پاس بھی گئے مگر وہاں بھی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔



رشتہ داروں نے اپنی مدد آپ تحت خود تلاش جاری رکھی بالاخر واہی وگھہ مل کے علاقہ میں ریت کے ٹیلوں سے لعش برآمد ہو گئی۔پولیس نے نعش ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں پہنچا دی۔ ڈاکٹروں کے مطابق مقتول کو پہلے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا گیا۔لواحقین نے تھانہ گیلے وال اور ڈی پی آغا یوسف کیخلاف احتجاج کرتے ہو ئے کہا اگر پولیس بروقت کاروائی کرتی تو مقتول کی جان بچ سکتی تھی۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب،اور آر پی اوملتان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.