تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:34

پنجاب میں نواوردس محرم کوڈبل سواری پرپابندی ہوگی،حبیب الرحمن

اے آر وائی - آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ صوبےبھرمیں نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ۔



لاہور کی کربلا گامے شاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پنجاب نے کہاعاشورہ کے مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دو روز قبل لاہور میں دہشتگردوں کا ایک بڑا گروپ پکڑا گیا، جس نے اہم انکشافات کئے ہیں۔



ان انکشافات کی روشنی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر خود کش حملہ آوروں کو جلوس تک نہ پہنچنے دیا۔ انہوں نےبتایا لاہور میں پندرہ ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.