24 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:54
اندرون سندھ مختلف شہروں سے ماتمی جلوس بر آمد
اے آر وائی - ملک کے بیشتر شہروں کی طرح کراچی سمیت اندرون سندھ نومحرم الحرام کے برآمد ہونے والے جلوس اپنی منزل کے طرف رواں دواں ہیں جبکہ مجالس کا انعقاد بھی انتہائی عقیدت واحترام سے کیا گیا۔
حیدرآباد میں نو محرم الحرام کا ماتمی جلوس لطیف آباد نمبر پانچ سے برآ مد ہوا جلوس کی گزر گاہوں پر سخت سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان کے سرحد ی پٹی پر واقع کشمور میں سخت سکیورٹی کے اقدامات کر تے ہوئے بین الصوبائی راستے کو سیل کردیا گیا جبکہ شہر کے مخلتف علاقوں سے ماتمی جلوس برآ مد ہو ئے اس دوران نیاز ونظر کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔
سکھر میں پرانہ سکھر امام بارگاہ معصومین سے نکالا جانے والا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ معصومین پر اختتام پزیر ہوگا ۔ روہڑی سے پانچ سو برس پرانا تاریخی جلوس امام بارگاہ شاہ عراق سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہوگا۔ اندرون سندھ کے علاقے مٹیاری میں نیو سعیدآباد اور بڈشاہ کے مقامات سے مرکزی ماتمی جلوس بر آ مد ہوئے جبکہ چوبیس امام بارگاہوں سے امام قاسم علی کی یاد میں مہندی کے جلوس بھی بر آ مد ہو ئے۔ سکیورٹی کے حوالے پر ایس ایس پی مٹیاری منظور علی کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔
محرم الحرام کے سلسلے میں گھوٹکی ضلع میں عزاداران حسین کیجانب سے مجالس عزا،عزاداری کا سلسلہ جاری ہے آج اس سلسلے میں اوباڑو میں حسینی امام بارگاہ ریتی ،کموں شہید چوک ماڑی کے مقام سے تعزیے اور زوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے ۔ ڈہرکی کی حسینی ،پنجتنی،اور حیدری امام بارگاہوں پر بھی مختلف مقامات سے تعزیے اور زوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے جبکہ گھوٹکی کی امام بارگاہ منزل مھدی ،عباس علمداراور ریلوے اسٹیشن پر عادلپور ،قادرپور،سرحد ،اور دیگرکئی علائقوں سے تعزیوں اور زوالجناح کے تعزیے برآمد ہو ئے۔