تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:15

کوئٹہ:اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ، مریض اذیت کا شکار

اے آر وائی - کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا آج اکتالیسواں روز ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کل سے اسپتالوں میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔



سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ چند ڈاکٹروں کے پاتھوں محکمہ صحت کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، انہوں نے کہا کہ ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، واضح رہے کہ سولہ اکتوبر کو اغوا ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی اور حکومتی کارروائی کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری تاحال جاری ہے، ایک ہفتے سے ایمرجنسی وارڈ اورآپریشن تھیٹرز بھی بند ہیں۔



ڈاکٹرز کا کہنا ہے ساتھی کی بازیاب احتجاج جاری رہے گا۔ محکمہ صحت کی جانب سےتہتر ڈاکٹرز کی معطلی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اورانکی تنخواہیں اور مراعات بھی روک دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.