تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:17

لاہورمیں حاملہ خاتون زمیندار کے ہاتھوں زیادتی کا شکار

اے آر وائی - لاہور کے علاقہ مانگامنڈی میں بااثرزمیندارکےبیٹےنےحاملہ خاتون کوزیادتی کانشانہ بنادیا۔ متاثرہ خاتون کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں تاہم ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکا۔



مانگامنڈی کےنواحی گاؤں سیدووالہ میں رہائش پذیر جھنگ سے تعلق رکھنے والی پچیس سالہ زینب نےالزام عائدکیاہےکہ مقامی زمیندارکےبیٹےرانادلشادنے اس کی دو سالہ بیٹی پر گن تان لی اور جان سے مار دینے کی دھمکی پر خاتون کو زیادتی کانشانہ بناڈالا۔ لاہور کے میو ہسپتال میں میڈیکل رپورٹ سےزیادتی کی تصدیق ہوگئی ہےجبکہ ڈی این اےٹیسٹ کےلیے نمونہ جات لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔



پولیس نےمیڈیکل رپورٹ کی روشنی میں زیادتی کامقدمہ درج کرلیاہےتاہم ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔زینب کے شوہر کا کہنا ہے کہ انہیں مقدمہ واپس نہ لینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔متاثرہ فیملی نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.