تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:48

راولپنڈی:کمرے میں گیس سے دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

اے آر وائی - راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں دم گھٹنے سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔۔۔واقعہ کمرے میں گیس بھرنے کے نتیجے میں پیش آٰیا ۔



راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں پانچ مزدور سردی سے بچنے کے لئے کمرے میں کوئلہ جلا کر سوئے۔ رات گئے کمرے میں گیس بھرنے سے پانچوں بے ہوش ہوگئے جن میں سے تین مزدور ارشد،علی کامل اور شہزاد نے دم توڑ دیا جاں بحق تینوں افراد کا تعلق لاہور گوجرانوالہ اور کراچی سے ہے۔



دو مزدوروں کو بے ہوشی حالت میں بے نظیر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹرز کےمطابق بے ہوش ہونےو الے محمد ارشاد اور لیاقت حسین کی حالت تشوشناک ہے ۔گیس سے متاثرہ تمام افراد فرنیچر کا کام کر تے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.